Urdu News and Media Website

امریکی اداکارہ کا صدارتی انتخاب لڑنے کافیصلہ

واشنگٹن(ما نیٹرنگ ڈ یسک)معروف امریکی اداکارہ اوپرا ونفری نے 2020میں امریکا کا صدارتی انتخاب لڑنے پر غور شروع کردیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ان کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ ونفری2020ء میں امریکا کے صدارتی انتخاب میں امیدوار ہوں گی اور وہ اس سلسلے میں حتمی فیصلے کے اعلان پر غور کررہی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق2020ء میں اوپرا ونفری ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار نامزد ہوسکتی ہیں۔

تبصرے