Urdu News and Media Website

امریکہ نے پاکستان کی اربوں روپے کی قرض واپسی موخر کردی۔

لاہور (فاروق احمد بودلہ) امریکا نے پاکستان کے 132ملین ڈالر قرض واپسی موخر کردی ہے۔ معاہدہ جی 20 قرض موخر اقدام کے تحت کیا گیا ہے۔

ایک نجی ادارے کے مطابق امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے 132ملین ڈالر قرض واپسی موخر کردی ،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاک امریکا معاہدے پر دستخط کردیے ہیں،

معاہدہ جی 20 قرض مئوخر اقدام کے تحت کیا گیا ہے، ہماری ترجیح پاکستان میں اہم وسائل کو نئی سمت دینا ہے۔

دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور پائیدار بنیادی ڈھانچہ کی تعمیرکی سرگرمیوں میں مدد کے لیے 2 ارب ڈالرسے زائدکی معاونت کی منظوری دے گا۔

یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹرجنرل برائے وسطی ومغربی ایشیاء نے ورچوئل پریس کانفرنس میں بتائی۔

تبصرے