Urdu News and Media Website

الیکشن کمیشن میں ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف ریفرنس کی سماعت (آج ) ہوگی

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن میں رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف ریفرنس کی سماعت (آج )منگل کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف ریفرنس کی سماعت (آج )منگل کو ہوگی ۔ ریفرنس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں4رکنی بینچ کرے گا۔ضیاء اللہ آفریدی کے خلا ف ریفرنس پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دائر کر رکھا ہے ۔

تبصرے