Urdu News and Media Website

الیکشن میں شیر اک واری فیر دہرایا جائے گا:رانا حیات

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)پاکستان مسلم لیگ ن کے این اے140سے نامزد امیدوارسابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن رانا محمدحیات خاں نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ الیکشن میں شیر اک واری فیر دہرایا جائے گا قائد عوام محمد نوازشریف اور صدر مسلم لیگ ن محمدشہباز شریف کی زیر قیادت ملک نے پچھلے 5سالوں کے دوران پیپلزپارٹی اور ق لیگ کے دور کے گند کو بڑی حد تک صاف کرکے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے اور تعمیروترقی کیلئے تمام تروسائل کو بروئے کار لانے کی ہر ممکن کوشش کی توانائی کے بحران پر قابو پانا مسلم لیگ ن کی حکومت کا بڑاکارنامہ ہے قوم نے دیکھا ہے پی ٹی آئی کے قائد عمران نیازی نے ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی ہر ممکن کوشش کی اور ملک دشمن عناصر کاآلہ کار بنتے ہوئے ملک میں جنگ وجدل فساد برپا کرنا چاہا لیکن مسلم لیگ ن نے اختیارات ہونے کے باوجود ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے صبروتحمل کی سیاست کو فروغ دیا جسے باشعور عوام نے سراہا اور یہی وجہ ہے کہ قوم تحریک انصاف سے بدظن ہوچکی ہے اور آنیوالا دور پھر مسلم لیگ ن کاہوگا عمران نیازی پھر اقتدار کے خوابوں کوپورا کرنے کیلئے کسی جادوگرنی سے شادی کریں گے اس موقع پر حلقہ این اے139سے مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی رانا محمداسحاق خاں بھی موجود تھے۔

مذہبی رہنما، تاجر،وکلا،صحافیوں اور سماجی رہنمائوں کا سابق ڈی ایس پی رینالہ سرکل انعام الحق چوہدری کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین
رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)مذہبی رہنما، تاجر،وکلا،صحافیوں اور سماجی رہنمائوں کا مشترکہ اجلاس سابقہ ڈی ایس پی رینالہ سرکل انعام الحق چوہدری کی سوادوسالہ تعیناتی کے دوران بہترین کارکردگی پر زبردست خراج تحسین تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران، متحدہ علماء کونسل، وکلا، سماجی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس رینالہ پریس کلب میں منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران صدر چوہدری شکیل احمد، جنرل سیکریٹری شیخ حماد رضا، سیکریٹری اطلاعات حاجی سعیدالرحمٰن، سرپرست اعلیٰ متحدہ علماء کونسل مولانا قاری محمدامین قادری، صدر مولانا قاری حفظ الرحمٰن لکھوی، سیکریٹری اطلاعات مولانا قاری محمداسلم صدیقی، صدر الخدمت ویلفیئرکونسل حکیم عبدالرشید، جنرل سیکریٹری ندیم مقصود سید، صدر جناح ویلفیئر سوسائٹی شیخ آصف علی، جنرل سیکریٹری محمدکاشف، نمائندہ وکلا رہنمائوں سابق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن آصف شہزادچوہدری ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری شکیل احمد ایڈووکیٹ معروف قانون دان راجہ ظہور الحق کیانی ایڈووکیٹ، صدر رینالہ پریس کلب رائو عتیق گوہر، جنرل سیکریٹری محمدسرفرازانجم، چیئرمین سہیل ارشد چوہدری اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد کے ذریعے سابقہ ڈی ایس پی رینالہ سرکل انعام الحق چوہدری کو انکی رینالہ خورد سرکل میں سوادوسالہ تعیناتی کے دوران بہترین کارکردگی پر زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا شرکاء اجلاس کاکہنا تھا کہ انعام الحق چوہدری نے دوران تعیناتی اپنے فرائض منصبی احسن طور پر نبھاتے ہوئے غریب مظلوم کی دادرسی کو اولین ترجیح رکھا انکی انصاف پر مبنی میرٹ پالیسی نے انہیں ہر خاص وعام میں یکساں مقبول رکھا انکے دور تعیناتی کو ہمیشہ بہترین الفاظ میں یاد رکھا جائے گا انہوں نے نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی یوسف ہارون کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

تبصرے