Urdu News and Media Website

المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام’’میں کشمیر ہوں‘‘ مہم کے تحت آج ریلیاں اور سیمینارز ہوں گے

لاہور(نیوزنامہ )المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام’’میں کشمیر ہوں‘‘ مہم کے تحت آج اسلام آباد، ملتان، حیدر آباد،گو جرانوالہ اور پشاورمیں طلبا کی ریلیاں اور سیمینارز ہوں گے۔ ان پروگرامات کی قیادت المحمدیہ سٹوڈنٹس کے مرکزی ذمہ داران اور دیگر طلبا تنظیموں کے رہنما کریں گے۔مختلف شہروں میں سکول کالج اور یونیورسٹی کے طلبا بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ مزید براں اس مہم کے تحت میرپورخاص ، ماتلی، خانیوال، گوجرانوالہ،ساہیوال، بہاولنگر، وہاڑی، اور دیگر شہروں میں جمعہ کے روز بھی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کلب کے باہر ہونے والے پروگرام کی قیادت مسئول المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان عبدالحنان خالد کریں گے جبکہ مسئول المحمدیہ سٹوڈنٹس اسلام آباد محمد حسن و دیگر بھی ہمراہ ہوں گے۔ ملتان میں کلمہ چوک تا نواں شہر تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس کی قیادت محمد کاشف، صہیب الرحمن اور سہیل ستار کریں گے۔حیدر آباد میں پریس کلب کے باہر ہونے والے پروگرام کی قیادت معاویہ راشد کریں گے جس میں طلبا کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ گوجرانوالہ میں بھی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوگا جبکہ پشاور میں بھی طلبا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

تبصرے