Urdu News and Media Website

الخدمت وومن ونگ کی جانب سے یتیم بچوں کے لئے زیرِتعمیر آغوش الخدمت مری کے لئے 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش

لاہور(نیوزنامہ)الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کی جانب سے زیرِ تعمیر آغوش الخدمت مری کے لئے25لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کردیا گیا۔ الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ کی صدر نویدہ انیس نے الخدمت کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور سے ملاقات کی اور انھیں 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص بھی موقع پر موجود تھے۔ محمد عبدالشکور نے الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمارے شانہ بشانہ کام کیا ہے اورملک بھر میںدکھی انسانیت خصوصاـ ًیتیم بچوں کیـ خدمت اور فلاح و بہبود کے لئے میدانِ عمل میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ 250یتیم بچوں کے لئے آغوش الخدمت مری سمیت 5مزید آغوش ہومز پر کام تیزی سے جاری ہے۔ جبکہ اس وقت ملک بھر میں 10 آغوش ہومزمکمل طور پر آپریشنل ہوچکے ہیں جن میں مقیم 700سے زائد یتیم بچوں کو تعلیم و تربیت، خوراک ،صحت اور ذہنی و جسمانی نشوونما کی معیاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔

تبصرے