Urdu News and Media Website

الخدمت فاؤنڈیشن کے صاف پانی پروگرام کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گرین ٹاؤن لاہور میں واٹر چلر نصب

لاہور(نیوزنامہ)الخدمت فاؤنڈیشن کے صاف پانی پروگرام کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گرین ٹاؤن میں واٹر چلر نصب کردیا گیا۔الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے منصوبے کا افتتاح کیا جبکہ صاف پانی پروگرام سے سید ذیشان شا ہ اورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول گرین ٹاؤن کی پرنسپل ساجدہ طاہر بھی موقع پر موجود تھیں ۔ سید احسان اللہ وقاص نے اس موقع پربتایا کہ اس منصوبے سے یومیہ 1700 طالبات کو پینے کا فلٹرڈ پانی میسر آئے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن صاف پانی پروگرام کے تحت ملک بھر میں ہرعلاقے کی مناسبت سے پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔جس سے اہلِ علاقہ کو جراثیم اور کثافتوں سے پاک اور گھروں سے قریب صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔اس موقع پر طالبات نے کہا کہ سکول میں ایک عرصہ سے پینے کے صاف پانی کا مسئلہ درپیش تھاجو کہ موسمِ گرما میں مزید شدت اختیار کرجاتا تھا۔ واٹر چلر کی تنصیب سے ہمارا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے جس کے لئے ہم الخدمت فاؤنڈیشن کے بے حد مشکور ہیں۔

تبصرے