Urdu News and Media Website

الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام 500مسیحی خاندانوں میں کرسمس تحائف تقسیم

لاہور(نیوزنامہ)الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت کرسمس کی مناسبت سے ٹاؤن شپ کے مقامی سکول میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میںالخدمت فائونڈیشن نے فاؤنڈیشن آف دی فیتھ فل کے تعاون سے 500مسیحی خاندانوں میں گرم کپڑوں اور راشن پیکجز پر مشتمل کرسمس تحائف تقسیم کئے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ تھے جبکہ صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے ملی اتحاداور اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے جذبے کو فروغ ملے گا۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے انسانیت کی بلا تعصب رنگ و نسل اور مذہب خدمت کرکے عظیم مثال قائم کی ہے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت ملک بھر میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کے مذہبی تہواروں پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ خدمت خلق کے ساتھ ساتھ مذہبی ہم آہنگی کی فضا قائم ہو۔خوشیاں منانا ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور ایسے لوگ جو کسی بھی وجہ سے ان سے محروم رہ گئے ہیں ہمیں انکی خوشیوں میں بڑھ چڑھ کرشامل ہونا چاہیئے۔ تقریب میں مسیحی مردو خواتین سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تبصرے