Urdu News and Media Website

البیراک ٹیم کا یوسی 25 کادورہ، مقامی نمائندگان سے ملاقات

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام شہر میں صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے مختلف یونین کونسلوں کا دورہ اور مقامی عوامی نمائندگان کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میںگزشتہ روز البیراک ٹیم نے سنئیر منیجر آپریشنز حسین کارتال کی سربراہی میں بھمبے جھگیاں ، یوسی25 کا دورہ کیا ۔اس موقع پر مقامی نمائندگان سے ملاقات کی گئی جبکہ میٹنگ کے دوران یونین کونسل میں صفائی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقامی نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سنئیر منیجر آپریشنز کا کہنا تھا کہ علاقے میں نظامِ صفائی کو مزید بہتر بنانے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہتر حکمتِ عملی اپنائی جارہی ہے تاہم مقامی لوگوں کی آراء اور تجاویز کو بھی خیر مقدم کر یں گے۔ میٹنگ میں یونین کونسل کے جنرل کونسلر کے علاوہ البیراک کے سنئیر ڈپٹی منیجر آپریشنز عمیر رفیع، اسسٹنٹ منیجر ز سہیل محمود، مبشر تنویر اور شیراز بلال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تبصرے