Urdu News and Media Website

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی گلبرگ تھری ، یوسی 206 میں مارکیٹ آگاہی مہم

لاہور(نیوزنامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام بدھ کے روز گلبرگ تھری ، یونین کونسل 206 میں مارکیٹ آگاہی مہم کا انعقا د کیا گیا۔ سرگرمی کا مقصد شہریوں سے براہ راست رابطہ استوار کرنا اور صفائی کی عادت کو فروغ دینا تھا۔ علاقے میں آگاہی کیمپ قائم کرکے البیراک ٹیم نے جنرل کونسلر رانا اعجاز احمد اور سینٹری ورکرز کے ہمراہ مقامی دکانداروںمیں آگاہی ہدایت نامے تقسیم کئے ۔ بروشیرز کی تقسیم کے دوران دکانداروں کو ویسٹ کولیکشن سروسز اور کوڑا اکٹھا کرنے کے اوقات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں جبکہ گلی، محلوں اور بازاروں میں صفائی کو برقرار رکھنے میں شہریوں کے تعاون کی اہمیت پر روشنی بھی ڈالی گئی۔سنئیر منیجر آپریشنز یشار گینچ کی نگرانی میں سینٹری عملہ نے یونین کونسل کی صفائی کے بعدسڑکوں پر چونے کا چھڑکائو بھی کیا ۔ سرگرمی کے اختتام پر البیراک افسران ،دکانداروں ، بچوں او ر سینٹری ورکرز نے آگاہی واک میں بھی حصہ لیا۔ البیراک اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود، مبشر تنویر، سلمان اعجاز اور سحرش سرگرمی میں موجود تھے۔

تبصرے