Urdu News and Media Website

البیراک نے موبائل بلڈ ڈونیشن وین کیلئے بس ریڈ کریسنٹ کو عطیہ کر دی

لاہور(نیوز نامہ)البیراک کمپنی نے رضاکارانہ خون کے عطیات اکٹھے کرنے کیلئے بس ریڈ کریسنٹ پاکستان کو عطیہ کر دی۔بس حوالگی کی تقریب البیراک ڈپو واقع ہمدرد چوک میں منعقد کی گئی جس میں البیراک کے اعلی افسران سمیت پاکستان اور ترکی ریڈ کریسنٹ کے اہلکاربھی شریک تھے۔ ٹرانسپورٹ بس کو موبائل بلڈ ڈونیشن سروس کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔عطیہ کی گئی بس لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ کر دی گئی ہے جہاں ترکی ریڈ کریسنٹ اسے موبائل بلڈ ڈونیشن وین کی طرز پر تیار کر کے پاکستان ریڈ کریسنٹ ، ریجنل آفس ، اسلام آباد کے حوالے کرے گی۔ موبائل وین میں6 سے8 بستر نصب کیے جائیں گے جبکہ مطلوبہ طبی آلات اور سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ موبائل بلڈ ڈونیشن بس کو لاہور، راولپنڈی ، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں مختلف تعلیمی اداروں اور عوامی جگہوں سے خون کے عطیات اکٹھاکرنے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔
واضح رہے کہ ترکی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی دنیا بھر میں اپنی خدمات کے اعتبار سے پہلے پانچ ممالک میں شمار کی جاتی ہے۔اورالبیراک کی کاوش سے ترکی طرز پرتیار شدہ تمام طبی سہولیات سے مزین یہ موبائل بلڈ ڈونیشن بس پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی بس ہوگی ۔
تبصرے