Urdu News and Media Website

اقتدار نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں:جگنو محسن

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)اقتدار نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں اللہ رب العزت نے دنیا کی ہر نعمت سے نوازاہے عرصہ دراز سے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں علاقائی محرومیوں مقامی سیاست دانوں کی ناکام پالیسیوں اور حلقہ کی حالت زار دیکھ کر سیاسی میدان میں آنے کافیصلہ کیایہ حلقہ اور علاقہ ہمارااپنا گھر ہے میرے چچا سید سجاد حیدر کرمانی مرحوم اسی حلقہ سے کونسلر،ایم پی اے، ایم این اے وفاقی وزیر اور پھر ضلع ناظم منتخب ہوئے اور ساری زندگی خدمت کی سیاست کے ذریعے ناقابل شکست رہے اسی سفر کو دوبارہ سے شروع کیاہے ان شاء اللہ منتخب ہوکر اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے حلقہ این اے145کو پاکستان کا ماڈل حلقہ بنایا جائے گا ان خیالات کااظہار معروف سیاسی وسماجی رہنما امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 145 سیدہ جگنو محسن نے چکنمبر20ٹوایل میں رنر اپ وائس چیئرمین یونین کونسل راجہ اعجاز احمد اور معروف سماجی رہنما بشریٰ اعجاز کی طرف سے حمایت میں اعلان کرنے کے موقع پر بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر 20ٹوایل کی بڑی برادریوں کے سربراہان ملک عاطف اعوان، ملک عامر علی اعوان، راجہ قیصر، چوہدری صدیق جالندھری، ملک عبدالرشید، ملک ارشد، چوہدری الطاف باسن، یٰسین المعروف مستری گروپ دیگر دیہاتوں کے سرکردہ رہنمائوں شبیرڈولہ2ون ایل، راجہ نصیراحمد19ون ایل، الحاج محمدحسین، الحاج محمدصابرچوہدری، چوہدری محمدشفیع گجر10ون ایل، چوہدری محمدشریف5ون آر ودیگران سمیت دیہہ کے سینکڑوں افراد نے سیدہ جگنومحسن کی مکمل حمایت کااعلان کیا جلسہ گاہ میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی سیدہ جگنومحسن نے حمایت کرنے والے تمام افراد کاشکریہ اداکرتے ہوئے انہیں یقین دلایاکہ عہ انکے اعتماد پر پورااتریں گی اور اپنے دھڑے کی حفاظت دھرم کی طرح کرتے ہوئے ہر دکھ سکھ میں انکے شانہ بشانہ کھڑی ہوں گی۔

تبصرے