Urdu News and Media Website

افغانستان میں 2 بم دھما کے ، 40افراد جاں بحق

کابل(مانٹیرنگ ڈیسک) افغان دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں40افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔پہلا دھماکا کابل کے علاقے برچی میں واقعے خبر ایجنسی کے دفتر کے قریب ہوا جب کہ دوسرا دھماکا مسجد کے قریب ہوا۔ دونوں دھماکوں میں 3صحافیوں سمیت 40افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ۔افغان وزارت داخلہ نے دونوں دھماکوں میں 5 افراد کے ہلاک اور 6 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ اسپتال حکام کے مطابق دھماکوں کے 18 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ علاقے میں تیسرے دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔ا بھی تک کسی نے بھی حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

تبصرے