Urdu News and Media Website

اطالوی خاتون کو کتے کی تیمارداری کیلئے چھٹی مل گئی

روم (نیوز نامہ)ایک اطالوی خاتون جنھوں نے اپنے بیمار کتے کی دیکھ بھال کے لیے کام سے چھٹی کی تھی اور ان کی تنخواہ روک لی گئی تھی،جس پر خاتون نے معاملہ عدالت میں اٹھا دیا،خاتون کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملک کے قانون کے مطابق اگر پالتو جانوروں کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو مالک کو جیل کی سزا یا بھاری جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔جج نے خاتون کے اس دعوے کو تسلیم کر لیا ہے کہ کتے کی بیماری کے باعث ان کی جانب سے کی جانے والی چھٹی کو یونیورسٹی خاندانی مسئلے یا پھر ذاتی مسئلے کے طور پر دیکھے۔اس طرح عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ وہ کام پر نہ آنے کے باوجود تنخواہ کی حق دار ہیں۔یہ خاتون ملک کی ایک یونیورسٹی میں پڑھاتی ہیں اور اپنے کتے کی بیماری کے باعث انھوں نے کام سے دو دن چھٹی کی تھی۔ ۔

تبصرے