Urdu News and Media Website

اسلام کی حقانیت سے مثاترہ کینیڈین مسیحی خاتون نے اسلام قبول کر لیا

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کی ایک عیسائی خاتون اسلام میں حضرت عیسی علیہ السلام کے مقام اور مرتبے سے متعارف ہونے کے بعد حلقہ بگوش اسلام ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی طالب علم محمد العتیبی کا کہنا ہے کہ ایک عیسائی طالبہ کینیڈا کی یونیورسٹی میں ان کی ہم جماعت تھی۔ وہ مسلمانوں کے اخلاق اور دینی تعلیمات کی پابندی سے متاثر ہو کر اسلام کے بارے میں وقتا فوقتا سوالات کرتی رہتی تھی۔ جب بھی وہ اسلام سے متعلق کوئی بات دریافت کرتی ہم اسے اسلام کی روا داری، دین متین میں انسانی حقوق کے احترام، فرد اور معاشرے کی حیثیت سے متعلق مستند معلومات گوش گذار کرتے تھے۔ آخری بار اس نے دریافت کیا کہ مسلمانوں کا، عیسی علیہ السلام سے متعلق کیا عقیدہ ہے۔ اس کے جواب میں بتایا گیا کہ مسلمان انہیں اﷲ کا پیغمبر مانتے ہیں۔ اﷲ کا بندہ تسلیم کرتے ہیں جبکہ نصرانیت میں حضرت عیسی علیہ السلام کی مغالطہ آمیز تصویر کی بابت بھی چشم کشا حقائق پیش کئے گئے۔آٹھ ماہ بعد اس نے یہ کہہ کر اسلام قبول کر لیا کہ میں پوری طرح سے اسلام کی حقانیت اور صداقت کی قائل ہو گئی ہوں۔

تبصرے