Urdu News and Media Website

اسلامی قوانین سے قصور جیسے واقعات روکے جاسکتے ہیں : پیر عبد الرحیم،مولانا حسین احمد

لاہور (نیوز نامہ)جمعیت علماء اسلام (سینئر) کے مرکزی امیر مولانا پیر عبد الرحیم نقشبندی مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا حسین احمد،قاری محمد اسلم صدیقی،مولانا محمد اقبال جہلمی ،ملک شہزاد اعوان ،مفتی محمد صدیق اور قاری نو رالحسن نے سانحہ قصور کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم و مظلوم زینب کے قاتلوں کو سر عام پھانسی دی جائے اور مجرموں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے جے یو آئی کے راہنمائوں نے کہا کہ اسلامی قوانین کے نفاذ سے ہی وطن عزیز کو نہ کہ صرف امن و سلامتی کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے بلکہ قصور جیسے المناک واقعات سے بھی بچا جاسکتا ہے ہمارے مذہب اسلام میں زنا کے خاتمے کیلئے سخت قوانین اسی لئے بنائے گئے ہیں کہ زیادتی کے مجرموں کو سرعام عبرت نام سزا دیکر دوسروں کیلئے اسے نشان عبرت بنایا جائے حکومت قرآن و سنت کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں سے زیادتی سے متعلق سخت قوانین بنانے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی لے اور اسلام کے حقیقی عادلانہ و منصفانہ نظام کے نفاذ کو یقینی بنائے تو معاشرے میں موجود تمام تر برائیوں کا قلع قمع کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے