Urdu News and Media Website

اسلامی جمعیت طلبہ کا نام نہاد پشتون طلبہ کی عدم گرفتاری پر کیمپس پل پر دھرنہ

لاہور(نیوزنامہ) اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کا نام نہاد پشتون طلبہ کی عدم گرفتاری پر کیمپس ُپل پر احتجاجی دھرنہ ۔ اس موقع پر طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں پولیس اور انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے ۔ طلبہ نے پولیس کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ پولیس کی موجودگی میںنام نہاد پشتون طلبہ نے جمعیت کے منعقد کردہ پائینیر فیسٹیول پر حملہ کیا ۔ پولیس سب کچھ جانتے پوجتے بھی ان کو گرفتار کرنے سے کاثر ہے ۔ اس موقع پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جبران بٹ نے کہا پو لیس کاروائی کی بجائے عملی اقدام کرے ، صرف کاغذی کاروائی نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے عملی اقدامات نہ کیے گئے تو لاہور بھر میں دھرنے دیں گے ۔

تبصرے