Urdu News and Media Website

اداکارہ وماڈل صنم جنگ نے ساڑھے 17کلو وزن کم کرلیا

کراچی (نیوزنامہ)پاکستانی اداکارہ، ماڈل و مارننگ شو کی میزبان صنم جنگ کا شمار ویسے تو ملک کی خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے، تاہم گزشتہ برس اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کے وزن میں اضافہ ہوگیا تھا۔ صنم جنگ کے ہاں گزشتہ برس 14 نومبر کو پہلی بیٹٰی کی پیدائش ہوئی تھی۔بچی کو جنم دینے کے باوجود صنم جنگ نے فوری طور پر مارننگ شو کا آغاز کردیا، جب کہ دوران حمل بھی وہ پروگرام کرتی رہی تھیں۔بچی کو جنم دینے کے بعد جب وہ ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں تو ان کا وزن ماضی کے مقابلے بڑھا ہوا تھا، جس وجہ سے کچھ شائقین نے انہیں اپنا وزن کم کرنے کے لیے بھی کہا۔اگرچہ صنم جنگ کو وزن بڑھ جانے پر شدید تنقید کا نشانہ نہیں بنایا گیا،
لیکن پھر بھی ان کے وزن پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔تین دن قبل ہی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی 2 تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کے وزن میں نمایاں فرق نظر آ رہا ہے۔صنم جنگ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنا وزن کم کرنے کا راز اور طریقہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے کم وقت میں ساڑھے 17 کلو وزن کم کیا۔صنم جنگ کے مطابق ان کے وزن کم کرنے کے پیچھے ان کے فٹنیس ٹرینر شعیب خان کا ہاتھ ہے، جو انہیں ہر وقت تربیت دیتے رہے۔صنم جنگ نے وزن کم کرنے کی مزید تفصیلات بیان نہیں کی، اور نہ ہی یہ بتایا کہ انہوں نے دوران تربیت کس طرح کی غذائیں لیں۔

تبصرے