Urdu News and Media Website

احسن خان "چھپن چھپائی” کی کامیابی کے لیے پرُامید

لاہور(نیوزنامہ)نامور اداکار و ماڈل احسن خان نے کہا ہے کہ میری نئی فلم چھپن چھپائی کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔فلم کا موضوع ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتا ہے۔آج کل زیادہ تر فلمیں کم اور ڈرامے ہی بن رہے ہیں۔کسی ڈرامے کی ایک قست کو فلم کا نام دے دیا جاتا ہے ۔جس کی وجہ سے وہ فلم جلد ہی سینما سے اتار لی جا تی ہے۔احسن خان نے مزید بتایا اس فلم میں نیلم منیر سمیت تمام ٹیم نے بہت محنت کی ہے۔اگر فلم کا موضوع اچھا اور جاندار ہو تو شائقین ضرور پسند کرتے ہیں۔پاکستانی فنکاروں کوبھارت جانے کی بجائے یہاں کام کرنے کو ترجیحی دینی چاہیے۔بھارت سے زیادہ یہاں لوگ ہماری زیادہ عزت کرتے ہیں اور پیار دیتے ہیں۔فلم کل یعنی 29 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے