Urdu News and Media Website

اثاثہ جات ریفرس:اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(نیوز نامہ) عدالت نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیئے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب کی جانب سے دائر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کی۔ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی عدم پیشی پر نیب کی درخواست پر قابل وارنٹ جاری کیے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے جس پر ان کے وکیل خواجہ حارث نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔عدالت نے نیب کی جانب سے وانٹ گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 2 نومبر تک انہیں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

تبصرے