Urdu News and Media Website

اب سعودی خواتین کھیل کے میدانوں میں بھی جا سکیں گی

 سعودی عرب(نیوز نامہ)سعودی عرب میں خواتین کی آزادی کے لیے ایک اور اہم قدم اب خواتین کھیل کے میدانوں میں بھی جا سکیں گی،سعودی جنرل اسپورٹس حکام نے خواتین کو کھیلوں کے میدان میں داخلے کی اجازت دے دی،اس کا اطلاق 2018 سے ہو گا۔سعودی عرب نے گزشتہ ماہ خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دی تھی، اس سے قبل سعودی عرب دنیا کا واحد ملک تھا جہاں خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی تھی۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین 2018 سے کھیلوں کے میدان میں جاسکیں گی جن کے لئے تین مختلف شہروں جدہ، دمام اور ریاض میں فیملی گراؤنڈ بنائے جارہے ہیں۔

۔

تبصرے