Urdu News and Media Website

اب امریکا کے ساتھ ہمارا کوئی اتحاد نہیں:وزیرخارجہ

پاکستان تنہا نہیں ہمارے پاس دیگر اتحادیوں کے آپشن ہیں،،امریکی مہم میں شامل ہونے سے پاکستان میں دہشت گردی نے جنم لیا

اسلام آباد(نیوزنامہ ) وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا کا پاکستان کے ساتھ رویہ اتحادیوں والا نہیں، امریکی سیکیورٹی امداد کی معطلی کے بعد امریکا سے اتحاد ختم سمجھتا ہوں ، پاکستان تنہا نہیں بلکہ ہمارے پاس دوسرے اتحادیوں کے آپشن موجود ہیں، اب امریکا کے ساتھ ہمارا کوئی اتحاد نہیں،امریکی مہم میں شامل ہونے سے پاکستان میں دہشت گردی نے جنم لیا۔امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلق ستمبر 2001 سے قائم تھا لیکن ہم نے امریکا کی افغانستان مہم میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، امریکی مہم میں شامل ہونے سے پاکستان میں دہشت گردی نے جنم لیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا اور اب امریکا اپنی شکست کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے جب کہ افغان مزاحمت کاروں کے خلاف گئے تو یہ جنگ دوبارہ ہماری سرزمین پرلڑی جائے گی۔

تبصرے