Urdu News and Media Website

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا، شاہین آفریدی بھی شامل

دبئی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا، پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے کپتان رینارڈوین ٹونڈرکو آئی سی سی ٹیم کا کپتان مقررکیا گیا ہے،انڈر 19 ورلڈ کرکٹ ٹیم میں جنوبی افریقا کے3،بھارتی ٹیم کے 5 کھلاڑی شامل کئے گئے ،پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی بھی آئی سی سی انڈر 19 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ،بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالرشاہین آفریدی نے ٹورنامنٹ میں12وکٹیں حاصل کیں۔افغانستان کے بالر قیس احمد بھی آئی سی سی انڈر19ٹیم میں شامل ہیں جبکہ انڈر19ورلڈکپ کافائنل کھیلنے والی آسٹریلوی ٹیم کاکوئی کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں ہے۔

تبصرے