Urdu News and Media Website

چار ماہ میں آٹھ شادیاں رچانے والی نوسرباز دوشیزہ کے حیران کن انکشافات

سرگودھا (نیوز نامہ) چار ماہ میں  آٹھ شادیاں کر کے لوگوں کو لوٹنے والی نوسرباز دوشیزہ ثناءبی بی کے بارے میں پولیس کی ابتدائی تفتیش سے انکشاف ہواہے کہ اس چالباز کے خاندان کا تعلق انسانی اعضاء اور گردوں کی فروخت سے دنیابھر میں مشہورعلاقہ کوٹ مومن سے ہے جہاں غربت کے ہاتھوں تنگ  کئی افراد اپنے گردے ااور جسم کے دوسرے اعضاء فروخت کرنے پر مجبورہیں۔اس کے والدین کا تعلق مسلم شیخ خاندان سے ہے۔کچھ سال پہلے والد عمر حیات کی  وفات کے بعد غربت سے تنگ آکر اس کی والدہ شمیم بی بی نے ربنواز نامی شخص کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی ثناء، اس کی چھوٹی بہن اور بھائی سمیت گردے فروخت کرنے کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی چلے گئے جہاں حکومت کی طرف سے اس مکروہ دھندہ کیخلاف کارروائی کے خوف سے ان لوگوں نے غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر عصمت فروشی اور شادی کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا اور سرگودھا آکر اس کام میں دیگر خواتین اور مرد حضرات کو شامل کرکے چھ ماہ کے دوران کئی افراد کو لوٹا۔ اس دوران اس گینگ نے ثناءکی یکے بعد دیگرے آٹھ مختلف افراد سے شادیاں رچائیں اور ان افراد سے لاکھوں کی نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔

تبصرے