Urdu News and Media Website

آزادی کپ فائنل راﺅنڈ، حسن علی کی واپسی کا امکان ، شعیب ملک زخمی ہونے کے باوجود کھیلیں گے

قومی کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کی ٹیموں میں آزادی کپ کا فائنل راﺅنڈ آج (جمعہ کو ) ہوگا، اس میچ میں حسن علی کی واپسی کا امکان ہے جبکہ شعیب ملک بھی انگلی زخمی ہونے کے باوجود کھیلیں گے۔
ذرائع کے مطابق آزادی کپ کے دوسرے میچ میں مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک ایک کیچ پکڑتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ ان کی انگلی پر چوٹ آئی تھی لیکن زخم اتنا گہرا نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ فائنل معرکے میں بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ دوسری جانب کمر میں تکلیف کے باعث دوسرے میچ سے باہر ہونے والے حسن علی کو بھی آج ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔حسن علی کیلئے فاسٹ بولر عثمان شنواری یا سہیل خان کو جگہ خالی کرنا پڑسکتی ہے۔

تبصرے