Urdu News and Media Website

آرمی چیف نے کل خصوصی کورکمانڈر کانفرنس طلب کر لی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے خصوصی کور کمانڈر کانفرنس کل طلب کر لی ہے  ،کانفرنس میں اندرونی اور بیرونی سیکورٹی معاملات پر غور کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی کورکمانڈر کانفرنس کل طلب کر لی ہے جس میں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گاجبکہ کانفرنس کے شرکا کو آرمی چیف کے دورہ افغانستان سے متعلق بریفنگ بھی دی  جائے گی۔ خصوصی کور کمانڈر کانفرنس میں دیگر اہم معاملات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔خصوصی کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ کور کمانڈز شریک ہوں گے، موجودہ حالات میں خصوصی کانفرنس کا انعقاد خاصی اہمیت کا حامل ہے

تبصرے