Urdu News and Media Website

آرمی پبلک سکول پر حملے کا ماسٹر مائنڈ انجام کو پہنچ گیا

اسلام آباد (نیوز نامہ) آرمی پبلک سکول پر حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر منصور جہنم واصل کر دیا گیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے آرمی پبلک سکول پر حملے کے ماسٹر مائنڈ عمر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔عمر منصور جس نے 2016ءمیں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا دعویٰ کیا تھا، 2014ءمیں آرمی پبلک سکول پشاور میں ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔ اس حملے میں 144 افراد شہید ہوئے تھے جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی تھی،مارا گیا۔ کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے بھیجی گئی ای میل میں یہ تصدیق کر دی گئی ہے کہ عمر منصور ہلاک ہو چکا ہے،عمر منصور کی ہلاکت کے بعد خلیفہ عثمان منصور حافظ اللہ جماعت کے سربراہ ہوں گے۔ یہ بیان کرم ایجنسی میں پاک، افغان بارڈر کے قریب ہونے والے امریکی ڈرون حملے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں ٹی ٹی پی کے 6 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے