انجینئر احمد قیوم المحمدیہ سٹوڈنٹس کے ترجمان مقرر

530

لاہور (نیوزنامہ ) المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے نئے ترجمان انجینئر احمد قیوم ہونگے۔ اس بات کا اعلان مسئول المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان عبدالحنان خالد نے المحمدیہ سٹوڈنٹس کی مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا ۔ اجلاس میں ملک بھر سے المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زونل مسئولین اور شعبہ جات کے مسئولین نے شرکت کی۔ انجینئر احمد قیوم اس سے قبل المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے نائب ترجمان اور پنجاب یونیورسٹی لاہور کے مسئول دیگر اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔انجینئر احمد قیوم پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ انجینئرنگ سے بی ۔ایس ۔سی کیمیکل انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کر چکے ہیں اور اب پنجاب یونیورسٹی سے ایم،اے سیاسیات کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.