افغانستان میں طویل عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کی طرف اہم پیشرفت

149

؂ دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) جنوبی ایشیا کیلئے امریکہ کی اعلی نمائندہ سیکرٹری ایلس ویلز نے قطر میں طالبان سے براہ راست بات چیت کی ہے جو افغانستان میں طویل عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے مذاکراتی حل کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے۔ امریکی میڈیا نے حالیہ ملاقات کو طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہ کرنے کی دیرینہ امریکی پالیسی کے برعکس قراردیاہے۔طالبان نے ملاقات کی تصدیق کی ہے جس کامقصد فریقین کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ دیناتھا۔طالبان اورامریکی وفد کے درمیان آئندہ ملاقات منگل کو ہو گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.