پی ٹی آئی (ق) لیگ کو مرکز اور پنجاب میں نمائندگی دینے کیلئے تیار

143

اسلام آباد (نیوز نامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان جلد ملاقات متوقع ہے‘ پی ٹی آئی قیادت (ق) لیگ کو مرکز اور پنجاب میں نمائندگی دینے کو تیار ہے جبکہ مسلم لیگ (ق) پنجاب میں بڑے عہدے کے لئے کوشاں ہے۔تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے رہنماؤں کے درمیان رباطہ ہوا۔ عمران خان اور پرویز الٰہی کے درمیان جلد ملاقات متوقع ہے‘ پی ٹی آئی قیادت (ق) لیگ کو مرکز اور پنجاب میں نمائندگی دینے کو تیار ہے۔ (ق) لیگ کو وفاقی وزی راور وزیر مملکت کا عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب میں بھی (ق) لیگ کو وزیر اور ایک مشیر کا عہدہ دیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) پنجاب میں بڑے عہدے کے لئے کوشاں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.