عمران خان بھارت کیلئے خطرناک ہیں:ہمسایہ ملک کا واویلا

174

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت کو پاکستان کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت ہضم نہ ہوسکی، پاکستان پر الزامات کی بھرمار ، اخلاقیات سے عاری بھارتی میڈیا پاکستانی اداروں کو بدنام کرنے میں حد سے بڑھ گیا‘ بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستانی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی سے دھاندلی کا نتیجہ ہے ‘ پاکستان سرکاری طور پر دہشتگرد ریاست بننے جا رہا ہے‘عمران خان بھارت کے لیے خطرناک قرار، پی ٹی آئی کی جیت پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی۔ بھارتی میڈیا عمران خان کی جیت پر بھڑک اٹھا۔ بھارتی میڈیا نے الزام لگایا کہ پاکستان سرکاری طور پر دہشتگرد ریاست بننے جا رہا ہے۔ پاکستانی اداروں پر الیکشن میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر دیں اور پرامن پاکستانی انتخابات کو مشکوک قرار دے کر دھاندلی کے الزامات لگا دیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.