رینالہ خورد کی اہم خبریں

153

حلقہ این اے 141سے چوہدری ندیم عباس ربیرہ اور حلقہ پی پی183سے چوہدری جاوید علاوالدین کامیاب
رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)حلقہ این اے 141سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر چوہدری ندیم عباس ربیرہ دوسری مرتبہ ایم این اے حلقہ پی پی183سے چوہدری جاوید علاوالدین چوتھی مرتبہ ایم پی اے منتخب انکی کامیابی پر غلہ منڈی میں مسلم لیگ ن کے مرکزی کیمپ پر کارکنوں کی طرف سے مبارکباد دینے کاسلسلہ جاری رہا کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے نوازشریف کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہے مختلف دیہاتوں سے انکے سپورٹرز ریلیوں کی صورت میں کیمپ پر پہنچے سب سے بڑاجلوس انکے حلقہ میں چیف سپورٹر رائو محمدعلی کی قیادت میں آیاجس میں انکے گائوں 21ٹوایل اور یونین کونسل نمبر72کے سینکڑوں سرکردہ افراد کے علاوہ ہزاروں کارکنان شامل تھے رائو محمدعلی نے چوہدری ندیم عباس ربیرہ اور چوہدری جاوید علاوالدین کو مٹھائی اور پھول پیش کئے دونوں منتخب نمائندوں نے انتخابی مہم کے دوران رائو محمدعلی کی محنت اور لگن کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے کہاکہ رائو محمدعلی ہمارے سیاسی دھڑے کا اہم حصہ ہیں اور ان جیسے مخلص دوست ہماری کامیابی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں علاوہ ازیں رائو محمدعلی نے اپنے گائوں کے لوگوں کی طرف سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو مقامی پولنگ سٹیشن سے بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے پر پورے گائوں میں گھر گھر مٹھائی تقسیم کی۔

حلقہ این اے 143سے رائو محمداجمل خاں اور پی پی184سے سیدہ جگنو محسن کرمانی کامیاب
رینالہ خورد (راؤ عتیق گوہر) حلقہ این اے 143سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رائو محمداجمل خاں بھاری اکثریت سے اور پی پی184سے سیدہ جگنو محسن کرمانی آزاد حیثیت سے ریکارڈ ووٹ حاصل کرکے ایم پی اے منتخب دونوں امیدواروں کے ڈیروں پر کارکنوں کا جشن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے مٹھائیاں تقسیم ہوتی رہیں کارکنوں کی منتخب نمائندوں اور ایک دوسرے کو مبارکباد رائو محمداجمل خاں اور بی بی سیدہ جگنو محسن کرمانی پر کارکنوں کی طرف سے پھولوں کی بارش کی جاتی رہی جشن کا سماں قابل رشک تھا اس موقع پر نو منتخب ایم این اے رائو محمداجمل خاں ،نومنتخب ایم پی اے سیدہ جگنو محسن کرمانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فرعونی قوتوں کے مقابلے میں ہماری اتنی بھاری اکثریت سے کامیابی اللہ کے فضل کے بعد محنت لگن اور سچے جذبوں کی وجہ سے عوامی محبت اور ہمارے ایک ایک ساتھی کی انتھک محنت کانتیجہ ہے جس پر ہم اپنے حلقہ کے لوگوں کے بے حد مشکور ہیں ان شاء اللہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے انتخابات میں کئے ہوئے وعدوں کو ترجیہی بنیادوں پر پوراکیاجائے گا اور خدمت کی سیاست کاعمل یونہی جاری وساری رکھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.