برطانوی پولیس پرندے کو ہلاک کرنے والے شخص کی تلاش میں،تحقیقات کا آغاز

170

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے جنوب میں سمرسٹ کاؤنٹی کی پولیس نے اْس شخص کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس نے گزشتہ منگل کو ایک چھوٹی مْرغابی کو ہلاک کر دیا تھا۔ مذکورہ شخص کا دعوی ہے کہ مرغابی نے آلو کے چِپس چرائے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سمرسٹ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ اْسے منگل کے روز اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص نے مرغابی کو دیوار پر دے مارا جس کے نتیجے میں یہ پرندہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس کے مطابق مطلوبہ شخص عمر کے لحاظ سے ساتھ کی دہائی میں ہے۔پولی سنے کاؤنٹی کے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس شخص کی تلاش میں اور اسے پولیس کے حوالے کرنے میں مدد کریں۔ادھر ایک عینی شاہد خاتون نے بتایا کہ اس نے ایک شخص کو مذکورہ پرندے کے دونوں پاؤں پکڑتے ہوئے دیکھا جو اس شخص کے ہاتھ میں موجود چِپس جھپٹ چکا تھا۔ اس کے بعد مذکورہ شخص نے پرندے کو زور سے دیوار پر دے مارا۔دوسری جانب برطانیہ میں پرندوں کے خلاف سفاکیت روکنے سے متعلق رائل سوسائٹی نے اس واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔برطانیہ کے قانون کے مطابق مرغابی کا قتل یا اسے نقصان پہنچانا ایک قابل سزا جرم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.