البیراک ٹیم کی طر ف سےجامع مسجد رحمتہ اللعالمین ، جناح پارک میں صفائی آگاہی سرگرمی کا انعقا د

148

لاہور(نیوز نامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے جمعہ کے روز جامع مسجد رحمتہ اللعالمین، جناح پارک میں صفائی آگاہی سرگرمی کا انعقا د کیا۔ آگاہی مہم کا مقصد صفائی ستھرائی کی اہمیت سے شہریوں کوروشناس کرانا ہے تا کہ وہ اپنے گردونواح میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں۔ البیراک ٹیم نے خطیب جامع مسجد سے ملاقات کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ اپنے خطبات میں صفائی آگاہی پیغام کو عام کریں اور انفرادی کردار کی اہمیت پر زور دیں تاکہ شہریوںبالخصوص معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی رونما ہو سکے۔ بعد ازاں،البیراک ٹیم نے آگاہی بروشیرز تقسیم کرتے ہوئے نمازیوں سے درخواست کی کہ وہ لاہور شہر کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بنانے میں البیراک کا ساتھ دیں۔جمعہ کی نماز سے قبل سینٹری ورکرز نے مسجد کی اطراف میں صفائی آپریشن بھی کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.