ڈسکہ:مرکزی انجمن تاجران نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا

143

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) مرکزی انجمن تاجران نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا ن لیگی امیدواروں کی پوزیشن مضبوط تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مرکزی انجمن تاجران الحاج شیخ عابد حسین گروپ کا اجلاس ہوا جس میں تحصیل بھر کی تنظیموں نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر25جولائی کو ہو نے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے الیکشن میںن لیگی امیدواروں کی بھر پور حمایت کا فیصلہ کیا گیا، صدر مرکزی انجمن تاجران الحاج شیخ عابد حسین گروپ،چیئرمین محمدافضل منشائ، جاوید ڈار، خان عباس خان، چوہدری قمرالدین، محمد عابد مغل، نعیم اعجاز مغل، میاں سعید احمد صراف، گوشی بٹ، رانا محمد اشفاق،رانا وسیم اشرف ،حافظ ظہیر احمد ،الطاف صدیقی ،ودیگر نے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 75سید افتخارالحسن شاہ اورامیدوار برائے حلقہ پی پی 42میاں ذیشان رفیق کی مکمل حمایت کا اعلان کرنے کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے جبکہ انجمن تاجران کے علاوہ ،ڈسکہ کی کشمیر ی برادری ،مغل برادری اور شیخ برادری بھی ن لیگی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر چکی ہے۔

پی ٹی آئی کی حکومت غریب عوام کے لیئے ریلیف دے گی :چودھری ناصر محمود چیمہ
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار پی پی43چوہدری ناصر محمود چیمہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے کرپشن کے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ کر ثابت کیا کہ یہ لٹیروں کا ٹولہ صرف اپنا کاروبار بڑھانے اقتدار میں آتا ہے ن لیگ دور میں حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غریب اور عام آدمی کا پیٹ پالنا مشکل ہو گیا تھا پی ٹی آئی کی حکومت غریب عوام کے لیئے ریلیف دے گی اور کرپشن کرنے والوں سے قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لے گی اور کرپٹ لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی تاکہ پھر کسی کو کرپشن کر نے کی ہمت نہ ہو ۔

امانت میں خیانت کر نے پر مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)امانت میں خیانت کر نے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ کالج چوک کے رہائشی محمود حسین سے سید تنویر حسین نے کار ہنڈا نمبریQB/996اسلام آباد رینٹ پر لی اور کافی عرصہ گذرنے کے باوجود گاڑی واپس نہ کی گاڑی کی واپسی کے تقاضہ پر پہلے تو ملزمان لیت و لعل سے کام لینے لگے بعد میں وہ صاف انکاری ہو گئے تھانہ سٹی پولیس نے امانت میں خیانت کرنے کے جرم میں ملزم سید تنویر حسین کے خلاف محمود حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔

رقم ادھار لینے کے تنازعہ پر خاتون سمیت تین افراد نے زدوکوب کر کے خاتون کی انگلی اور ناک کی ہڈی توڑ دی
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)رقم ادھار لینے کے تنازعہ پر خاتون سمیت تین افراد نے زدوکوب کر کے خاتون کی انگلی اور ناک کی ہڈی توڑ دی تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ سوہاوہ کے رہائشی عابد حنیف کی بہن نادیہ گھر پر موجودتھی کہ ملزمان عبدالوحید ،یاسر اور پروین مسلح ڈنڈے سوٹے گھر میں داخل ہو ئے اور نادیہ کو زدوکوب کر کے اس کی ہاتھ کی انگلی اور ناک کی ہڈی توڑدی وجہ عناد یہ ہے کہ ملزمان اور مدعی کے درمیان رقم ادھارلینے پر جھگڑا ہوا تھا سٹی پولیس نے عابدحنیف کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

ڈاکوئوں نے 17سالہ لڑکے سے موٹر سائیکل ،موبائل فون اور نقدی چھین لی
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر 17سالہ لڑکے سے موٹر سائیکل ،موبائل فون اور نقدی چھین لی تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ سلور سٹار روڈ جامکے چیمہ کے رہائشی محمد سجاد کا 17سالہ بھتیجاقاسم موٹر سائیکل نمبریSTL/1096پر سوار جا رہا تھا کہ راستہ میں کھڑے دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر اس سے موٹر سائیکل ،نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے موترہ پولیس نے محمد سجاد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

دوران گشت و ناکہ بندی 3ملزمان سے 30لیٹر شراب اورچرس برآمد
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)دوران گشت و ناکہ بندی 3ملزمان سے 30لیٹر شراب اورچرس برآمد تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے دوران گشت و ناکہ بندی موضع گہوکل میں ملز م ابرار احمد سے10لیٹر شراب ،موترہ پولیس نے موضع سیوکی میں ملزم طارق محمود سے 280گرام چرس اور موضع بخار پور میں ملزم محمد انور سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ بازی کی رنجش پر خاتون سمیت 10افراد نے محنت کش کے مکان کی دیوار گر دای
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) مقدمہ بازی کی رنجش پر خاتون سمیت 10افراد نے محنت کش کے مکان کی دیوار گر دای سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ ڈھولن کے رہائشی سردار خاں کا ملزمان غلام رسول وغیرہ سے دیوانی مقدمہ چل رہا تھا جس کا ملزمان کو رنج تھا اسی رنجش کی بنا پر گذشتہ روز ملزمان صائمہ بی بی،طاہرہ بی بی ،غلام رسول ،صوبے خاں،افضال ،نومی ،جاوید اقبال ،کرامت ،امیر حمزہ اوررفیق مسلح ڈنڈے سوٹے آئے اور مدعی کے گھر کی دیوار گرا دی اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں موترہ پولیس نے مدعی سردار خاں کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.