معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل و اداکارہ سے منگنی کی تصدیق کر دی

133

کینیڈا(شوبز ڈیسک)گزشتہ روز معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور امریکی ماڈل و اداکارہ ہیلی بالڈ وین کی منظر عام پر آنے والی منگنی کی رپورٹس کی جسٹن بیبر نے تصدیق کر دی۔منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ہیلی کے ساتھ ان کی شادی کامیاب رہے گی۔گلوکار نے انسٹاگرام پر ہیلی بالڈ وین کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کی تصدیق کی۔جسٹن نےسوشل میڈیا پر اپنی منگیتر سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا اورمستقبل کے لیے نیک خواہشات کا بھی کیا۔جسٹن بیبر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہیلی بالڈ وین ان کے لیے ہمیشہ سب سے پہلے رہیں گی، وہ ان کی زندگی ہیں اور اب وہ کسی اور کے ساتھ زندگی گزارنے کے خواہشمند نہیں ہیں۔گلوکار نے ہیلی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان سے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ ان کا خیال رکھیں گے، ان کے اہل خانہ اُن کی عزت کریں گے اور وہ ان کے گھر عزت و وقار سے رہیں گی۔انہوں نے بتایا ’مجھے ہیلی بالڈ وین نے بہتر بنادیا ہے، ہم دونوں ایک دوسرے کو سراہتے ہیں، ہیلی کے ساتھ ہر چیز اچھی لگتی ہے اور اب میں زندگی کے خوشگوار حصے کا انتظار نہیں کرسکتا‘۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.