عوام شجرکاری مہم میں حصہ لیں‘ پودوں کی آبیاری‘ نگہداشت کریں۔عمرسلیم گھمن

167

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)عوام شجرکاری مہم میں حصہ لیں‘ پودوں کی آبیاری‘ نگہداشت کریں۔عمرسلیم گھمن ،درختوںکی اہمیت اور صاف ستھرے ماحول میں کردار کو متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے سیالکوٹ کی مختلف فلاحی تنظیموں جن میںجے ایس پاکستان،وائے ایس اے،ٹیم سرعام،جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ اور دیگر نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا، اس موقع پر سیالکوٹ کی یوتھ، عوام اور مختلف کالجز اور یونیورسٹی کے طلباشرکت کی مرکزی جنرل سیکرٹری جے ایس ایف پاکستان چوہدری عمر سلیم گھمن اوراریب باجوہ نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغازکیا۔ قومی مہم میں شامل ہو کر ماحول کے تحفظ کیلئے شروع کی گئی شجر کاری مہم قابل تحسین ہے، تمام حاضرین نے فلاحی تنظیموں کے اس اقدام کو سراہا۔ فلاحی تنظیمں سماجی اور قومی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے ہمیشہ صف اول میں رہی ہے۔ معاون حاضرین کو پودے لگانے، ان کی آبیاری اور ان کی بہتر نگہداشت کے بارے میں بتایا گیا۔ فلاحی تنظیموں کی جانب سے اس طرح کے اقدامات سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ فلاحی تنظیموں اپنی قومی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے اس کوبخوبی ادا کر رہی ہے۔

غیرت کے نام پر بھائی نے فائرنگ کر کے حقیقی بہن کو زخمی کر دیا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)غیرت کے نام پر بھائی نے فائرنگ کر کے حقیقی بہن کو زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ درویشکے کے رہائشی محنت کش پرویز اختر نے اپنی بیٹی سنبل کی شادی دو بار کی لیکن دونوں بار اسے طلاق ہو گئی اور وہ اپنے والد کے گھر آگئی ماہ رمضان میں اس کے تعلقات گائوں ہی کے عدیل نامی شخص کے ساتھ ہو گئے اور وہ اسے کے ساتھ چلی گئی معززین علاقہ کی مداخلت سے سنبل کو والدین ے گھر بھجوادیا گیا تین چار روز قبل وہ پھر عدیل کے ساتھ فرار ہو گئی دوبارہ بھی معززین دیہہ نے مدخلت کر کے اسے والدین گے گھر بھجوا دیا گذشتہ شام سنبل اپنی والدہ اور والد کے ہمراہ گھر موجود تھی کہ اس کا بھائی زوہیب گھر میں داخل ہوا اور پسٹل کے فائر کر کے اپنی حقیقی بہن کو مضروب کر دیا جسے طبی امداد کے لیئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا صدر پولیس نے پرویزاختر کی مدعیت میں حقیقی بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

دوران گشت و ناکہ بندی 6ملزمان سے ناجائز اسلحہ چرس اور شراب برآمد
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)دوران گشت و ناکہ بندی 6ملزمان سے ناجائز اسلحہ چرس اور شراب برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ پولیس بے دوران گشت موضع اوٹھیاں میں ملزم محمد لقمان سے120گرام چرس ،صدر پولیس نے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم رحمان ارشد کے دوران جسمانی ریمانڈ انکشاف پر موجو کانواں لٹ سے ایک عدد ناجائز پسٹل30بور ،ستراہ پولیس نے موضع سرانوالہ میں ملزم شیر محمد سے10لیٹر شراب ،کبہ چوک ستراہ میں ملزم اعظم سے250گرام چرس ،موترہ پولیس نے اڈا کمالپور کے قریب ملزم اقبال سے40لیٹر شراب اورسٹی پولیس نے پٹری نہر بی آر بی پر دوران گشت ملزم محمد یاسر سے130گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

دو ڈاکوئوں نے چاند گاڑی میں سوار خاتون سمیت تین افراد سے نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لیئے
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے چاند گاڑی میں سوار خاتون سمیت تین افراد سے نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لیئے تفصیلات کے مطابق پنڈوریاں کا رہائشی دانش ایوب اپنی خالہ اور خالو رانا نوید کے ہمراہ چاند گاڑی میں سوار ہو کر کام کے سلسلہ موضع اودوار جا رہا تھا کہ جب وہ پل نہر پنڈوریاں کے قرئب پہنچے تو دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر انہیں روک کر ان سے 62ہزار دو سو روپے نقدی ،ایک عدد موبائل فون اور طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے موترہ پولیس نے دانش ایوب کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اوباش ملزم کی 15سالہ لڑکی سے زبردستی زیادتی مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)اوباش ملزم کی 15سالہ لڑکی سے زبردستی زیادتی مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ کوٹلی کرلاں کے رہائشی محمد ریاض کی 15سالہ بھتیجی (ث)ڈیرہ پر کام میں مصروف تھی کہ گائوں ہی کا رہائشی اوباش ملزم شہزاد عرف کاکو ڈیرہ پر آیا اور (ث) کو کہاکہ اسے اس کی والدہ بلا رہی ہے (ث) جب ملزم کے گھر پہنچی تو اوباش ملزم اسے زبردستی بیٹھک میں لے گیا اور اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا متاثرہ (ث) نے گھر آکر اپنے گھر والوں اسے وقوعہ کا بتایا تو ستراہ پولیس نے محمد ریاض کی مدعیت میں ملزم شہزاد عرف کاکو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.