رینالہ خورد:20روز سے لاپتہ6سالہ بچی کا سراغ نہ مل سکا ،ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ

155

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)20روز سے لاپتہ6سالہ بچی کا سراغ نہ لگ سکا ورثاء کا اہل محلہ کے ساتھ مل کر مقامی سماجی تنظیم کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ بچی کی بازیابی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اعظم ٹائون کے رہائشی محنت کش افتخار احمد کی6سالہ بیٹی شہربانو20روز قبل سے لاپتہ ہے جس کے اغواکا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج ہے سٹی پولیس تمام زاویوں سے بچی کی بازیابی کیلئے کوشش کررہی ہے لیکن تاحال بچی کا کچھ پتہ نہ چل سکا ہے گذشتہ روز مسکان ویلفیئر سوسائٹی کی صدر نسرین آفتاب کی قیادت میں بچی کے والد اور اہل محلہ نے سٹی پولیس کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکاء پولیس کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے انکا مطالبہ تھا کہ سٹی پولیس بچی کو بازیاب کروانے میں ناکام ہے انہوں نے ڈی پی او اوکاڑہ سے مطالبہ کیاکہ بچی کی بازیابی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں ورنہ وہ اگلا احتجاج وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے کریں گے جو بچی کی بازیابی تک جاری رہے گا اس سلسلہ میں ڈی ایس پی رینالہ سرکل میاں یوسف ہارون کا کہنا تھا کہ میری اور ایس ایچ او سٹی کی ابھی تعیناتی ہوئی ہے ہم بچی کو بازیاب کروانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں اور ان شاء اللہ جلد کامیابی حاصل ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.