حمائمہ ملک نے شمعون عباسی سے جڑی طلاق سمیت تلخ یادوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا

183

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے سابق شوہر اداکار شمعون عباسی سے جڑی طلاق سمیت تلخ یادوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ شمعون عباسی سے شادی ہوئی لیکن وہ زیادہ دیر نہ چل سکی اور اس کا انجام طلاق کی صورت میں ہوا۔ حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا کہ انھیں آٹھ برس قبل اس وقت طلاق ہوئی جب انھوں نے شعیب منصور کی فلم ’بول‘ کی شوٹنگ کے پہلے دن کیمرے کا سامنا کیا تھا لیکن طلاق نے مجھے بہت زیادہ مضبوط بنا دیا او اللہ کا شکر ہے کہ فلم نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی۔جس کے بعد میں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.