پاکستان کو بڑی کر کٹ ٹیموں کی میزبانی مل گئی

126

دبئی(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 4 سالہ فیوچر ٹور پروگرام جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا سمیت دیگر ٹیموں کی میزبانی کرے گا تاہم اس میں بھارتی ٹیم شامل نہیں۔آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق پاکستان اکتوبر 2019ء میں سری لنکا کی میزبانی کرے گا جس کے دوران 2ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے اور اسی سال نومبر میں قومی ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔2020ے گرین شرٹس کے لیے مصروف ترین سال ہوگا جس کے دوران پاکستان کئی ٹیموں کی نہ صرف میزبانی کرے گا بلکہ قومی ٹیم کے دیگر ممالک دورے بھی شیڈول ہیں۔جنوری 2020ء میں پاکستان 3ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی میچز کے لیے سری لنکا کی میزبانی کرے گا جس کے بعد فروری 2020ء میں پاکستان 2ٹیسٹ اور 3ٹی ٹونٹی میچز کے لیے بنگلادیش کی میزبانی کرے گا۔جون 2020ء میں انگلینڈ 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے پاکستان کی میزبانی کرے گا جبکہ قومی ٹیم اسی ماہ آئرلینڈ کے خلاف بھی 2 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔اکتوبر 2020ء میں پاکستان ٹیم 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کے لیے جنوبی افریقہ کا دورے گی جبکہ نومبر 2020ء میں پاکستان زمبابوے کی میزبانی کرے گا جس کے دوران 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔دسمبر 2020ء میں پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جس کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔2021ء بھی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے مصروف ترین سال ثابت ہوگا جس کے دوران پاکستان جنوبی افریقہ ، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا اور اس سال قومی ٹیم افغانستان، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور زمبابوے کی مہمان بھی بنے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.