البیراک کی جانب سے عید الفطر سے قبل سینٹری سٹاف میں نئے یونیفارمز کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز

لاہور(نیوزنامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام رمضان المبارک اور عید الفطر کے حوالے سے شہر میں صفائی و آگاہی سرگرمیاں اور دیگر تیاریاں عروج پر ہیں۔ عیدسے قبل شہر کی مختلف یونین کونسلوںمیں صفائی پر مامور سینٹری سٹاف میں نئے یونیفارمزکی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جمعرات کے روز قذافی اسٹیڈیم ، یوسی 203میں ایک روزہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میںسینٹری ورکرز میں نئے یونیفارمز جبکہ حفاظتی ماسک اور گلوز بھی تقسیم کئے گئے۔ واضح رہے کہ البیراک کی جانب سے معمول کے علاوہ خصوصی تہواروں پربھی سینٹری ورکرز کو یونیفارمز فراہم کئے جاتے ہیں تاکہ سینٹری سٹاف عیداور دوسرے تہواروں پر نئے یونیفارمز میں اپنے فرائض بہتر انداز میں سرانجام دے سکیں۔ یونیفارمز کی تقسیم کا سلسلہ آئندہ ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا ۔ البیراک اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود، سلمان اعجاز اور بابر نیازی تقریب میں موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.