ایمپلائز یونین میونسپل کمیٹی کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف وفاداری

178

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)ایمپلائز یونین میونسپل کمیٹی کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف وفاداری تفصیلات کے مطابق ایمپلائز یونین میونسپل کمیٹی کے سال 2018-19کے سلسلہ میں عہدیداران کا چنائو عمل لایا گیا جس میں چوہدری محمد یوسف چیئرمین ،رانا محمد نواز صدر ،جہانزیب چیمہ جنرل سیکرٹری ،ماجد محمود سینئر نائب صدر ،محمد سلام نائب صدر ،عبدالستار جوائنٹ سیکرٹری ،محمد ارشد غوری سیکرٹری نشرو اشاعت ،توقیر احمد سیکرٹری فنانس ،اے رشید رابطہ سیکرٹری اور شاہد محمود آفس سیکرٹری منتخب ہو ئے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف وفاداری مقامی میرج ہال میں منعقد ہو ئی چیئرمین میونسپل کمیٹی خواجہ عاطف رضا نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔

امانت میں خیانت کر نے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)امانت میں خیانت کر نے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ فیملی ہسپتال ڈسکہ کے رہائشی چوہدری طالب حسین کا میاں فراز اور اصغر کے ساتھکاروباری تعلق تھا اس سلسلہ میں چوہدری طالب نے ملزمان سے 40لاکھ رو پے لینے تھے جب انہوں نے اپنی رقم کا مطالبہ کیا تو ملزمان رقم دینے سے انکاری ہو گئے تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف امانت میں خیانت کر نے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا۔

چوکیدار نے ساتھیوںکے ہمراہ مقامی ہوٹل سے لاکھوں رو پے چوری کر لیئے
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)چوکیدار نے ساتھیوںکے ہمراہ مقامی ہوٹل سے لاکھوں رو پے چوری کر لیئے تفصیلات کے مطابق پسرور بائپاس پر واقع مقامی فورسیزن ہوٹل کے چوکیدار اللہ رکھا نے اپنے دو ساتھیوں حنان اورعنصر کے ساتھ مل کر ہوٹل سے8لاکھ 75ہزار رو پے رو پے چرا لیئے سٹی پولیس نے رشید محمود کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.