ڈسکہ کی اہم خبریں

155

تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرانے سے دو موٹرسائیکل سوار نوجوان جان بحق
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرانے سے دو موٹرسائیکل سوار نوجوان جان بحق تفصیلات کے مطابق گرین ٹائون گوجرانوالہ کے رہائشی ذیشان اشرف اور محمو توقیر ہنڈ ا 125موٹرسائیکل پرگوجرانوالہ سے سیالکوٹ جارہے تھے کہ راجوکے سٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک کو ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں دونوں نوجوان موقع پر جان بحق ہوگئے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

دروازے کے آگے گند ڈالنے سے منع کرنے پر تین افراد نے خنجر سے نوجوان کو شدید زخمی کر دیا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) دروازے کے آگے گند ڈالنے سے منع کرنے پر تین افراد کا نوجوان پر خنجر سے وار تھانہ سٹی کے علاقہ سوہاوہ کا شاہد اپنے گھرمیں موجودتھاکہ اسی دوران ملزمان چاند‘رزاق اور گوگی نے ان کے درواز کے آگے گند ڈالنا شروع کردیا نوجوان نے انہیں منع کیاتو ملزمان طیش میں آگئے اور نوجوان کو خنجر کے وار کرکے شدیدزخمی کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے

بجلی چوری کرنے پر پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) بجلی چوری کرنے پر پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج ایس ڈی او واپڈا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ موترہ ‘بمبانوالہ اور ستراہ کے علاقہ ساہنے والی ‘دھرم کوٹ ‘للر اور کوٹ جنڈو میں چھاپہ ماراتو ملزمان عظمت علی ‘عبدالغفور ‘طارق محمود‘الیاس اور رانا محمد ایوب بجلی کی مین تاروں پرتاریں ڈال کر سرعام بجلی چوری کررہے تھے جن کو ایس ڈی او ز نے رنگے ہاتھوں پکڑلیاپولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں

زمیندار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر 12افراد کیخلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) زمیندار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر 12افراد کیخلاف مقدمہ درج تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ بوبکانوالہ کا زمیندار محمداکبر اپنے ڈیر ہ پر موجودتھاکہ اسی دوران ملزمان ذوالقرنین ‘یونس‘کالو‘وارث ‘ریافت ‘بائو ‘نواز اور پانچ نامعلوم مسلح آتشیں اسلحہ آگئے اور آتے ہی زمیندار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے

موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے پرمقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے پرمقدمہ درج ٹریفک انچارج اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ موترہ کے علاقہ سیوکے میں کھڑاتھاکہ اسی دوران ملزم رمضان اپنی موٹرسائیکل لیکر آیا جس کو روک کر ٹریفک انچارج نے چیک کیاتوا س نے اپنی موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے
ََََََََََََََََََ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.