نوجوان کالم نگار،مصنف نسیم الحق زاہدی کی نئی کتب ’’بانی امن حضرت محمدؐاور اسلام کا دشمن کون ‘‘آخری مراحل میں

191

لاہور(نیوزنامہ)نوجوان کالم نگار،مصنف نسیم الحق زاہدی کی نئی کتب ’’بانی امن حضرت محمدؐاور اسلام کا دشمن کون ‘‘آخری مراحل میںہے۔
نسیم الحق زاہدی کا شمار مزاحمتی لکھنے والوں میں ہوتا ہے مگر انکی مزاحمت بھی اخلاقیات کا دامن نہیں چھوڑتی ،زیادہ تر نبی رحمتؐ کی شان اور عالم کفر کی سازشوں پر لکھتے ہیں اور مکمل دلائل کے ساتھ لکھتے ہیں ۔یاد رہے کہ انکی پہلی دو کتب ’’سپہ سالار امن حضرت محمدؐاور قائد انسانیت حضرت محمدؐ حکومتی اور ادبی حلقوں میں زبردست پزیرائی حاصل کر چکی ہیں ۔موجوہ تصانیف میں سردار محمد یوسف وفاقی وزیر مذہبی امور ،سینیٹر سراج الحق ،اوریا مقبول جان ،راجہ فاروق حیدر خان وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر،جسٹس محمد تقی عثمانی ،غازی فاروق حارث العباسی سمیت دیگر حکومتی اور علمی ادبی شخصیات کے پیغامات بنام مصنف موجود ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.