فعال عدلیہ معاشرے کیلئے نیک فال ہے۔محمدناصراقبال خان

121

لاہور(نیوزنامہ) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورتنویرخان، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،سلمان پرویز ،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ایڈووکیٹ ، ممتازاعوان ،محمدشاہدمحمود ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ،صدرنیویارک محمد جمیل گوندل، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی،صدرٹیکسلا سردارمنیر اختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ عدلیہ کافعال کردار معاشرے میں قانون کی حکمرانی اورانصاف کی فراوانی کیلئے نیک فال ہے۔ شہریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کابیڑہ اٹھانیوالے باضمیر جج حضرات قابل قدر ہیں ۔آزادعدلیہ کے متحرک،منظم اورموثر کردار سے لٹیروں کے محلات میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔عوام کی عدلیہ سے توقعات مزیدبڑھ گئی ہیں،وہ عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔بے رحم احتساب کے نتیجہ میں یقینا مزیدکئی چوروں کوتاحیات انتخاب سے باہرہوناپڑے گا۔آنیوالے دنوںمیں ” تاحیات نااہلی کلب” کی ممبر شپ مزید سیاستدانوں کامقدربنے گی ۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان اور میاں محمدسعید کھوکھر نے مزید کہا کہ ہماری ریاست بدعنوانی اوربدانتظامی کی متحمل نہیں ہوسکتی، قومی سیاست سے بدزبان اوربدعنوان عناصر کاصفایا کرنے کیلئے گرینڈآپریشن کرنا ہوگا۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار اپنافرض منصبی اداکرتے ہوئے جس طرح درست اوردوررس اصلاحات کررہے ہیں ان سے یقینا پاکستانیوں کی زندگی میں آسانی اورآسودگی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے کردارپرانگلیاں اٹھانے والے درحقیقت اپنے منطقی انجام سے ڈررہے ہیں ۔ سائل کو بروقت انصاف کی فراہمی سے معاشرتی مسائل میں کمی آ ئے گی ۔انہوں نے کہا کہ پرویزی آمریت کے دوران عدلیہ کی آزادی کیلئے عوام کی جدوجہد رائیگاں نہیں گئی ،اب احتساب کے ڈر سے آزاد عدلیہ کے کرداراوراختیارکومحدودنہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ انتھک چیف جسٹس میاں ثاقب نثار جس مستقل مزاجی اوراستقامت سے مصیبت زدگان کی اشک شوئی جبکہ وفاقی وصوبائی اداروں کی اصلاح کیلئے سنجیدہ کوشش کررہے ہیں وہ قابل قدر ہے۔ اس وقت فوج اورعدلیہ دونوں اداروں پرعوام کااعتماد عروج پر ہے،منتخب ایوانوں میں ابھی کچھ چوربیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب کرپشن کاسومنات پاش پاش کرنے کیلئے بدعنوان عناصر کامحاسبہ کرے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.