سربراہ نا اہل اور جھوٹا ہو تو حواری ایماندار کیسے ہو سکتے ہیں؟ سربراہ عوامی تحریک

141

لاہور (نیوز نا مہ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ افسوس 5سال سے نااہل ٹولہ ملکی تقدیر سے کھیلتا رہا۔ووٹ کو عزت دینے کا ناٹک کرنے والے بتائیں آئین اور ملک کو عزت کیوں نہیں دی؟۔نااہلی کافی نہیں قوم کے اعتماد کا خون کرنے والوں کو جیلوں میں بند کیا جائے۔جس جماعت کا سربراہ کرپٹ اور جھوٹا ہو اس کے حواری ایماندار کیسے ہو سکتے ہیں؟ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور ،بشارت جسپال ،فیاض وڑائچ ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اﷲ صدیقی و دیگر ممبران کور کمیٹی موجود تھے۔قومی اداروں کیخلاف زبان درازی کرنے والوں کی زبانیں گدی سے کھینچ لینے کا وقت آگیا۔نااہل اور جھوٹے وزیر سے 5سال کی مراعات جرمانے سمیت وصول کی جائیں۔یہ جھوٹے اور نااہل ہی نہیں بے گناہ شہریوں کے قاتل بھی ہیں۔عوام اس نااہل، کرپٹ اور قاتل ٹولے کا سیاسی بائیکاٹ کرے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ جرأت مندانہ اور آئین کے مطابق ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.