شیخوپورہ کچہری میں اشٹام نایاب، سوفیصد اوور چارجنگ کےساتھ فروخت ہونے لگے

168

شیخوپورہ (مدثر رحمن گوشی سے)ضلع کچہری سے ایک بار پھر کم مالیت کے اشٹام غائب ہوگئے اشٹام فروش 2 سو روپے کے اشٹام کی خریداری پر سوفیصد اوور چارجنگ کرکے 3 سو روپے میں فروخت کررہے ہیں جبکہ گزشتہ 6 ماہ سے 50 روپے مالیت سے لیکر 150 روپے مالیت تک کے اشٹام فروخت نہیں ہورہے اور بیان حلفی کیلئے بھی 3 سو روپے کا اشٹام مجبوراً خریدا جارہا ہے ضلع کچہری میں روزانہ 3 سوکی تعداد تک چھوٹی مالیت کے اشٹام پیپر کی فروخت اور کم ریٹ کے اشٹام پیپر کی عدم دستیابی سے سائلین پریشانی کا شکار ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کے خزانہ برانچ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے انہیں کم مالیت کے اشٹام پیپرز دستیاب نہیں ذرائع کے مطابق بعض اشٹام فروشوں نے مختلف نوعیت کے بیان حلفی کی تصدیق کیلئے اوتھ کمشنر اور نوٹری پبلک کی جعلی مہریں بھی بنارکھی ہیں جو 50 روپے سے 100 روپے تک وصو ل کرکے اشٹام پیپر پر لگا دیتے ہیں شہری حلقوں نے صوبائی حکومت سے کم قیمت والے اشٹام پیپر کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.