خواجہ سرا نےمعاوضے میں بڑی بڑی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

387

ملتان(نیوز نا مہ) خواجہ سرا مہک ملک نے تھیٹر پر 8 دن کی پرفارمنس کے عوض 23 لاکھ روپے کا معاہدہ کرکے نامی گرامی فنکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستانی ثقافت میں سٹیج اور تھیٹر کو آرٹ کے شعبے میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے، پاکستانی تھیٹر 2 ادوار پر مشتمل ہے۔ اب سٹیج پر اداکاروں کی جگہ ڈانسر نے لے لی ہے جن میں دیدار، نرگس، خوشبو، حنا شاہین، ندا چوہدری اور دیگر شامل ہیں لیکن اب تھیٹر پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے کے لحاظ سے جنوبی پنجاب کے شہر کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا مہک ملک نے بڑی بڑی فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔مہک ملک کا پروڈیوسر وحید ڈوگر کے ساتھ عید کے موقع پر8 دن کی پرفارمنس کے لیے 23 لاکھ روپے کا معاوضہ طے ہوا ہے جو کہ کسی بھی فنکارہ کے اب تک کے معاوضے سے کہیں زیادہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.