پاکپتن: عدالت کا قتل کیس میں ملوث پولیس افسروں کی سزائیں مزید سخت کرنے کا حکم

160

پاکپتن(نیوز نا مہ) قتل کیس میں ملوث پولیس افسران کی سزاوں میں اضافہ ۔ایڈیشنل سیشن جج سید فیض الحسن نے مقدمہ قتل کیس میں پولیس افسران کی سزائیں مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔عدالت نے انسپکٹر آصف خاں اور سب انسپکٹر رانا الیاس دونوں کو سزائے موت اور 4/4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا برقرار رکھتے ہوئے شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر مزید ایک ایک سال قید بامشقت اور دس دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا میں اضافہ کا حکم سنا دیا،عدالت نے اسی مقدمہ قتل میں ملوث سابق ڈی ایس پی صدر سرکل ملک ارشد کو تین سال قید اور اے ایس آئی اشرف کو سات سال قید بامشقت کی سزائیں برقرار رکھنے کا حکم سنا یا ۔تھانہ ملکہ ہانس میں پولیس افسران سے غیر قانونی دوران حراست شہری مقتول اللہ دتہ تشدد سے جاں بحق ہو گیا تھانہ ملکہ ہانس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا تھا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.