رمضان المبارک کی آمد ،ذخیرہ اندوزوں نے اشیاء ضروریہ سٹاک کرنا شروع کردیں

207

رینالہ خورد(رائو عتیق گوہر سے)رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی رمضان المبارک میں کثرت سے سبزیوں میں استعمال ہونے والی اشیاء جن میں لہسن، پیاز، ٹماٹر، آلو، ادرک کو ذخیرہ اندوزوں نے ابھی سے بڑے پیمانے پر سٹاک کرنا شروع کردیاہے جس کی وجہ سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اب اشیاء کی شدید قلت متوقع ہے اور ذخیرہ اندوز عوام کی ضروریات کاناجائز فائدہ اٹھاکر ان اشیاء کو مہنگے داموں فروخت کرنے کیلئے اپنی منصوبہ بندی کرچکے ہیں شہریوں چوہدری خلیل احمد، حاجی طارق، شیخ آصف، ملک عبدالجبار، لیاقت علی اعوان ودیگران نے کمشنر ساہیوال ڈویژن، ڈی سی اوکاڑہ سے مطالبہ کیاہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قبل ازمشکلات ہی کاروائی کی جائے اور ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ممکن بنائیں تاکہ عوام کو رمضان المبارک کے مہینے میں کسی بھی قسم کی پریشانی اور معاشی بدحالی سے بچایا جاسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.